ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل پرنٹرس اسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب : ونود بھٹ نئے صدر

بھٹکل پرنٹرس اسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب : ونود بھٹ نئے صدر

Tue, 31 Oct 2017 20:53:05    S.O. News Service

بھٹکل:31/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ میں نئے طورپر قائم کی گئی بھٹکل تعلقہ پرنٹرس اسوسی ایشن کے صدر اور نائب صدرکے عہدوں کے لئے بھٹکل کاماکشی پرنٹرس کے ونود بھٹ اور مرڈیشور پرنٹرس کے بھاسکر شٹی متفقہ طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

مرڈیشور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ انتخابی میٹنگ میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ میٹنگ میں بطور سکریٹری شرالی کے گرودت کو نامز د کیا گیا ہے۔ نئے صدر ونود بھٹ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے ممبران کے حقوق کی حفاظت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور نومنتخب نائب صدر بھاسکر شٹی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پرنٹنگ شعبہ کے مختلف کاموں کے نرخ طئے کئے گئے ۔ سنگھ کے ممبران پرسنا آچاریہ ،رام چندر کنی ، کوپیا نائک، رادھاکرشنانائک، امیش آچاریہ ، سچن مہالے ، دیوانند موگیر، وینکٹ رمن باگل ، دنیش نائک وغیرہ موجودتھے۔


Share: